پاکستان اور بھارت کو سیکورٹی کے محاذ پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے چاہئیں، امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کی صحافیوں سے بات چیت واشنگٹن ۔ 11 جون(اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے پاکستان اور بھارت کو سیکورٹی کے محاذ پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے …
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کی صحافیوں سے بات چیت
پاکستان اور بھارت کو سیکورٹی کے محاذ پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے چاہئیں، امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کی صحافیوں سے بات چیت
واشنگٹن ۔ 11 جون(اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے پاکستان اور بھارت کو سیکورٹی کے محاذ پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے چاہئیں، امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کریں۔









