نیو یارک۔ 06جنوری (اے پی پی) امریکہ کے ایک اہم اخبار نیو یارک ٹائمز نے امریکہ اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پاکستان کے ساتھ 'تعمیری اور مثبت تعاون کے ذرائع اور طریقے تلاش کرنے چاہئےں۔ نیو یارک ٹائمز نے ہفتہ کو اپنے ایک ایڈیٹوریل میں بعض انتہاپسند گروپوں …
ٹرمپ کو پاکستان کے ساتھ ‘تعمیری اور مثبت تعاون کے ذرائع اور طریقے تلاش کرنے چاہئےں ، نیو یارک ٹائمز

مزید خبریں
نیو یارک۔ 06جنوری (اے پی پی) امریکہ کے ایک اہم اخبار نیو یارک ٹائمز نے امریکہ اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پاکستان کے ساتھ ‘تعمیری اور مثبت تعاون کے ذرائع اور طریقے تلاش کرنے چاہئےں۔ نیو یارک ٹائمز نے ہفتہ کو اپنے ایک ایڈیٹوریل میں بعض انتہاپسند گروپوں کے بارے میں پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے امریکی الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی امداد معطل کرنے کے اپنے فیصلے کا جس طرح برملا اور زوردار اعلان کیا و ہ بڑی قابل افسوسناک بات ہے اخبار کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے زیادہ تر سازو سامان پاکستانی سڑکوں اور ریلوں کے ذریعے پہنچتاہے جبکہ پاکستان کسی بھی وقت افغانستان تک امریکی رسائی کو بند کر سکتا ہے، اور بعض پاکستانی حکام ایسا کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں۔ ایڈیٹوریل میں مزید کہا گیا ہے کہ "پاکستان چین کے ساتھ زیادہ قریبی اتحاد کر سکتا ہے جو پہلے سے ہی پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستان کا بھارت کے ساتھ رویہ زیادہ سخت ہو سکتاہے جبکہ ان حالات میں بھی صدر ٹرمپ نے یہ یقین دہانی بھی نہیں کروائی کہ وہ معاملات خراب نہیں کریں گے.








