اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سیمڈا) نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے ہوئے فٹ بال کی عالمی طلب کا 70 فیصد حصہ پاکستان میں تیار کیا جا تا ہے،سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتیں سالانہ تقریبا 40 ملین فٹبال برآمد کرتی ہیں۔سمیڈا ذرائع کے مطابق ادارے نے سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں …
ہاتھ سے بنے فٹ بال کی عالمی طلب کا 70 فیصد حصہ پاکستان میں تیار کیا جا تا ہے،سیالکوٹ کی کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتیں سالانہ 40 ملین فٹبال برآمد کرتی ہیں،سمیڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سیمڈا) نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے ہوئے فٹ بال کی عالمی طلب کا 70 فیصد حصہ پاکستان میں تیار کیا جا تا ہے،سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتیں سالانہ تقریبا 40 ملین فٹبال برآمد کرتی ہیں۔سمیڈا ذرائع کے مطابق ادارے نے سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعتوں کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر (ایس آئی ڈی سی) قائم کیا ہے جس سے مقامی صنعت کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل ہو رہی ہے۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فٹ بال کی صنعت 60 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے جس کی برآمدات کے اضافے سے روزگار کی فراہمی کے مواقع مزید بڑھائے جا سکیں گے۔








