لبنان کے صدر جوزف عون نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔
لبنانی صدر نے اسرائیلی قبضہ، غیر ملکی مداخلت مسترد کر دی

مزید خبریں
بیروت۔24جون (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔العربیہ اردو نے لبنانی صدر کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی صدر نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے اور غیر ملکی مداخلت 3سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرتے کیونکہ ہمارا واحد انتخاب ہماری قومی خودمختاری ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مذاکرات کا نیا دور اس راستے پر فیصلہ کن ہو گا جو ہم اپنی قوم اور لوگوں کی بھلائی کے لیے چاہتے ہیں یعنی لبنان کی سرزمین کے ہر ذرے پر اس کی خودمختاری کی مکمل بحالی ہے۔ لبنان نے واشنگٹن میں منگل کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور کیا اور لبنانی حکومت نے براہِ راست مذاکرات پر زور دینے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ لبنانی حکام نے اصرار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ روبرو مذاکرات ہی دو مارچ سے جاری جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہیں جس میں لبنان میں 4000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔








