قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

لاہور۔24جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد ،رمیض راجہ،کامران اکمل ، رانا نوید الحسن اور سابق وفاقی سیکرٹری اشرف خان نے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ تعالی کے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے مداحوں اور عوام سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اپیل بھی کی۔