ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف نہیں اکسایا،ان کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکا

نیویارک۔06جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے ان کے ملک نے ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف نہیں اکسایا مگر ہم عوامی مطالبات کی پرزور حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے امریکا کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں نکی ہیلیکا کہنا تھا کہ ایرانی عوام …

نیویارک۔06جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے ان کے ملک نے ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف نہیں اکسایا مگر ہم عوامی مطالبات کی پرزور حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے امریکا کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں نکی ہیلیکا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جنھیںکسی بیرونی طاقت کی مدد حاصل نہیں،انہوں نے خبردار کیاکہ ایران میں ہونے والے پرامن احتجاج کو شام میں ہونے والے مظاہروں کی طرح کچلا جاسکتا ہے۔نکی ہیلی نے روس اور بعض دوسرے ملکوں کی طرف سے ایران میں مداخلت کے الزمات کو مسترد کردیا۔

Leave a Reply