نیویارک۔ 06جنوری (اے پی پی)امریکا، یورپ اورایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی پے رول ڈیٹا میں غیر متوقع کمی کی رپورٹ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1319.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 70 سینٹ (0.05 فیصد) اضافے کے ساتھ 1322.30 ڈالر فی اونس طے …
امریکا، یورپ اورایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک۔ 06جنوری (اے پی پی)امریکا، یورپ اورایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی پے رول ڈیٹا میں غیر متوقع کمی کی رپورٹ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1319.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 70 سینٹ (0.05 فیصد) اضافے کے ساتھ 1322.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1316.03 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 4.40 ڈالر کمی کے ساتھ 1317.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1318.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1319.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔








