رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں6.37فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں6.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت جولائی تا نومبر(2017-18)کے دوران تقریبا 17کروڑ ڈالر ما لیت کی مچھلی اور اس سے بنی مصنوعات برآمد کی گئیںجبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 15کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک کی برآمد کی گئی …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں6.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت جولائی تا نومبر(2017-18)کے دوران تقریبا 17کروڑ ڈالر ما لیت کی مچھلی اور اس سے بنی مصنوعات برآمد کی گئیںجبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 15کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک کی برآمد کی گئی تھی۔محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعد اد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی سمندری خوراک کی برآمدات میں 6.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال کے ماہ نومبر میں ملک سے مچھلی اور اس بنی مصنوعات کی برآمدات 7.11فیصد اضافہ کیساتھ چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

Leave a Reply