بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے چار ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں تقریباً26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق روںا مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار 9 لاکھ ایک ہزار 857 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے چار ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں تقریباً26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق روںا مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار 9 لاکھ ایک ہزار 857 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے بجلی کے پنکھوں کی تعداد 7 لاکھ 16 ہزار 806 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی پیداوار میں 25.82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔