اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران پولٹری کے شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 4.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کی مد میں نان فارم سیکٹر (پولٹری کے شعبہ) کو 86.2 ملین روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران شعبہ …
پولٹری کے شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 4.75 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران پولٹری کے شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 4.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کی مد میں نان فارم سیکٹر (پولٹری کے شعبہ) کو 86.2 ملین روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 82.3 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران پولٹری کے شعبہ کو جاری کئے گئے قرضوں کی شرح میں 4.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








