نجی شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری میں 2.95 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مالی سال 2016-17ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری میں 2.95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران نجی شعبہ نے 2.95 کھرب روپے کی فکسڈ سرمایہ کاری کی تھی جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مالی سال 2016-17ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری میں 2.95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران نجی شعبہ نے 2.95 کھرب روپے کی فکسڈ سرمایہ کاری کی تھی جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری کا حجم 3.1 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے کی جانے والی فکسڈ سرمایہ کاری میں 2.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔