اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی بدعنوانی کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اسرائیلی حکومت کی کابینہ اور وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد نےمظاہرہ کیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب ہزاروں افراد نے وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔مسلسل چھٹے ہفتے …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اسرائیلی حکومت کی کابینہ اور وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد نےمظاہرہ کیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب ہزاروں افراد نے وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔مسلسل چھٹے ہفتے ہونے والے مظاہرے کے شرکاءاپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ بدعنوان عناصر اپنے گھر جاو۔اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے حیفا اور عفولہ شہروں میں بھی ہوئے۔واضح رہے کہ نتن یاہو سے اب تک مالی بدعنوانی کے معاملے میں کئی بار باز پرس ہوچکی ہے۔