فرانس کے صدر ایمونوئیل میکرون چین کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

ژیان۔ 8 جنوری (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمونوئیل میکرون چین کے سرکاری دورے پر قدیم سلک روٹ کے ابتدائی شہر ژیان پہنچ گئے۔فرانسیسی صدر کی طرف سے چین کے تین روزہ سرکاری دورے کا آغاز دارلحکومت بیجنگ سے کرنے کے بجائے شمالی شہر ژیان سے کرنے کا مقصد قدیم اور معروف تجارتی گذرگاہ کے احیاءکے لئے چین کے ایک کھرب ڈالر مالیت کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کو …

ژیان۔ 8 جنوری (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمونوئیل میکرون چین کے سرکاری دورے پر قدیم سلک روٹ کے ابتدائی شہر ژیان پہنچ گئے۔فرانسیسی صدر کی طرف سے چین کے تین روزہ سرکاری دورے کا آغاز دارلحکومت بیجنگ سے کرنے کے بجائے شمالی شہر ژیان سے کرنے کا مقصد قدیم اور معروف تجارتی گذرگاہ کے احیاءکے لئے چین کے ایک کھرب ڈالر مالیت کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کو سراہنا ہے جس سے دنیا کے بیشتر ممالک مستفید ہوں گے۔فرانسیسی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بریجٹ بھی ہیں جو وہاں 250 قبل مسیح میں بنائے گئے آٹھ ہزار ٹیرا کوٹا جنگجوﺅں پر مشتمل قدیم شاہی مقبرے کا دورہ کرنے کے ساتھ ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔