37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریا داخل ہونے کی کوشش میں 17 مہاجرین گرفتار

آسٹریا داخل ہونے کی کوشش میں 17 مہاجرین گرفتار

- Advertisement -

ویانا ۔ 13 جون(اے پی پی) آسٹریا کی پولیس نے ایک وین میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 17 مہاجرین کو حراست میں لے لیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مہاجرین ہنگری سے آسٹریا داخل ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق رومانیہ میں رجسٹرڈ وین میں سوار ان افراد کو گزشتہ روز پکڑا گیا۔ ان افراد میں 11 مرد جبکہ 6 خواتین شامل ہیں۔جن میں 7 مہاجرین کا تعلق افغانستان، 7 عراق اور دو شامی ہیں۔ اس وین کے ڈرائیوار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8544

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں