اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کوٹلی سیکٹر آزاد کشمیر میں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے جو خطہ کے امن کےلئے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے ایل او سی پر شہید …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی کوٹلی سیکٹر آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کوٹلی سیکٹر آزاد کشمیر میں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے جو خطہ کے امن کےلئے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے ایل او سی پر شہید ہونے والے پاک فوج کے چار جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج بھارت کے ناپاک عزائم سے باخبر ہیں اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیاءسمیت اس پورے خطہ کے امن کو تباہ کرنے پر لگا ہوا ہے اور اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورہ بھارت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اسرائیل سے بڑھتے ہوئے مراسم نہ صرف فلسطین اوردُنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ خود بھارت کے مسلمانوں کےلئے انتہائی خطرناک ہیںجو آئے روز ہندو انتہاءپسندی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں مسلمان روز بروز غیر محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔








