اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں ، پاکستانی عوام کا اپنے محبوب رہنما سے گہرا تعلق اور لگاﺅ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چکوال کے ضمنی انتخاب نے یہ بات ثابت کی ہے کہ پاکستان …
وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں ، پاکستانی عوام کا اپنے محبوب رہنما سے گہرا تعلق اور لگاﺅ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چکوال کے ضمنی انتخاب نے یہ بات ثابت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو کسی کرپشن کے الزام پر نہیں بلکہ صرف ایک اقامے پر نااہل قرار دیا گیا اور عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی فیلڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتیں، یہی وجہ ہے کہ صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے وہ حکومت پر تنقید کرتی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جبکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی اہم و موثر اقدامات کیے جن کی بدولت آج ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی بھی موجودہ حکومت ہی کے کارنامے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے معترف ہیں۔








