پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے15 اور 16 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایلس ویلز نے پاکستانی سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو مستحکم اور خوشحال خطہ کی منزل کے حصول کے باہمی مفاد پر مبنی ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے نائب معاون وزیر ویلز نے کہا کہ جنوبی ایشیاءکے بارے میں امریکی حکمت عملی ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے قیام، جنوبی ایشیاءمیں داعش کو شکست دینے اور پاکستان اور امریکہ کےلئے مشترکہ خطرہ بنے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں