چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دسمبر 2017ءکی نیب کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ایک اجلاس کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں صدارت کی جس میں دسمبر 2017ءکی نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ کے مقررہ وقت سے بہت ساری شکایات کے تجاوز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ایک اجلاس کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں صدارت کی جس میں دسمبر 2017ءکی نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ کے مقررہ وقت سے بہت ساری شکایات کے تجاوز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال دو ماہ کے مقررہ وقت کے اندر کی جائیں اور شکایت کنندگان کو ان کی شکایات کے منطقی انجام سے بھی آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین نیب نے چار ماہ میں انکوائریاں اور چار ماہ میں انوسٹی گیشنز مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کے ریجنل بیورو ملتان کی تمام انوسٹی گیشنز مقررہ وقت چار ماہ سے تجاوز کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نیب ملتان ریجنل بیورو کو تمام انوسٹی گیشنز مقررہ وقت چار ماہ کے اندر مکمل نہ کرنے والے نیب کے تفتیشی افسران سے وضاحت طلب کرنے کے علاوہ مقررہ وقت پر انوسٹی گیشنز مکمل کرنے کی رپورٹ سات دن میں طلب کر لی۔

مزید خبریں