اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا خواجہ سراﺅں کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 35 میں خواجہ سراﺅں سمیت خاندان کے ہر فرد کو تحفظ دیا گیا ہے، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو کردار ادا کرنا چاہئے، وفاقی محتسب پاکستان کے عام شہریوں کو مفت اور فوری انصاف …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 35 میں خواجہ سراﺅں سمیت خاندان کے ہر فرد کو تحفظ دیا گیا ہے، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو کردار ادا کرنا چاہئے، وفاقی محتسب پاکستان کے عام شہریوں کو مفت اور فوری انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ منگل کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں خواجہ سراﺅں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، سینیٹر روبینہ خالد، وفاقی محتسب کے سیکرٹری محمد اصغر چوہدری، نیشنل چلڈرن کمشنر اعجاز احمد قریشی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر انعام اللہ، خواجہ سراءکمشنر سیّدہ وقار النساءہاشمی، خواجہ سراﺅں کے نمائندگان اور وفاقی محتسب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے بچوں اور خواجہ سراﺅں کے مسائل کے حل کےلئے پاکستان میں پہلی بار سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور اس حوالے سے قانون سازی کےلئے قابل عمل سفارشات مرتب کرکے حکومت کو بھجوائیں۔ وفاقی محتسب نے خواجہ سراﺅں کے مسائل کے حوالے سے سینیٹر روبینہ خالد کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو خواجہ سراﺅں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے کئی اجلاس منعقد کر چکی ہے ۔

مزید خبریں