تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور ادبی شخصیت نثار احمدنثار سپرد خاک

راولپنڈی 16جنوری (اے پی پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر ،مسلم لیگی راہنماءڈاکٹر جمال ناصر کے والد تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ، محترمہ فاطہ جناح کے دست راست اور ادبی شخصیت نثار احمد نثارکا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ شریف کے پیر نقیب الرحمن نے پڑھائی ۔اس موقع پر نماز جنازہ میں وزیر اعظم کے مشیرعرفان صدیقی ،ریجنل پولیس آفیسر …

راولپنڈی 16جنوری (اے پی پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر ،مسلم لیگی راہنماءڈاکٹر جمال ناصر کے والد تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ، محترمہ فاطہ جناح کے دست راست اور ادبی شخصیت نثار احمد نثارکا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ شریف کے پیر نقیب الرحمن نے پڑھائی ۔اس موقع پر نماز جنازہ میں وزیر اعظم کے مشیرعرفان صدیقی ،ریجنل پولیس آفیسر وصال فخر سلطان ،چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد ،ایم این اے ملک ابرار ،میئر راولپنڈی سردار نسیم ، ضیاءاللہ شاہ ،حاجی پرویز ،پیر موہڑہ شریف فاروق گل بادشاہ ،چوہدری ایاز ،سید شاہد اقبال ،یاسر بٹ ،تاجر تنظیموں کے عہدیداران وکلاءراہنماﺅں سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر موجود تھے ۔مرحوم کی دعائے قل جمعرات 18جنوری کو ہو گی ۔

مزید خبریں