انقرہ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات کے زیر غور آنے والی اس ملاقات میں پی کے کے اور داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اس …
ترک وزیر اعظم کی عراقی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
انقرہ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات کے زیر غور آنے والی اس ملاقات میں پی کے کے اور داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اس کے علاوہ دو نوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل علاقائی معاملات پر غور کیا۔اس دوران ترکی کی پی کے کے، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں عراق کے کردار ، دوہمسایہ اور دوست ملکوں کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا۔








