وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج و عمرہ زیارات کی طرز پر ایران اورعراق کے مقدس مقامات کی زیارات بھی آسان تر بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تافتان کے رستے ایران اورعراق کے مقدس مقامات کی زیارات کو مربوط اور محفوظ تر بنانے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج و عمرہ زیارات کی طرز پر ایران اورعراق کے مقدس مقامات کی زیارات بھی آسان تر بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تافتان کے رستے ایران اورعراق کے مقدس مقامات کی زیارات کو مربوط اور محفوظ تر بنانے سے متعلق گذشتہ دن وزارتِ مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے علاوہ مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری ، سپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ شاہ محمد جمال، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ، شیعہ علماءکرام سمیت صوبائی محکموں اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور زائرین کو مزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ اس سلسلے میں دیگر تمام محکموں خصوصا حکومتِ بلوچستان اور سیکورٹی اداروں سے رابطہ رکھا جائے گا۔

مزید خبریں