اقوام متحدہ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں 5 ہزار سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ قریب 4 لاکھ بچے خوراک کی شدید کمی کا شکارہوئے ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا سے یونیسیف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015ءمیں شروع ہونے والے تنازعے …
یمنی جنگ میں پانچ ہزار بچے زخمی اور ہلاک ہوئے، 11 لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ یونیسف

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں 5 ہزار سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ قریب 4 لاکھ بچے خوراک کی شدید کمی کا شکارہوئے ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا سے یونیسیف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015ءمیں شروع ہونے والے تنازعے کے نتیجے میں 5 ہزار سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ قریب 4 لاکھ بچے خوراک کی شدید کمی کا شکارہوئے ہیں جبکہ 2 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں قریب 11 لاکھ بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی شدید ضرورت ہے۔








