مشرق وسطی کے مسئلہ کے حل میں ناکامی اورجزیرہ نما کوریا کے ساتھ ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا کی شام میںایک خصوصی فورس کے قیام کی تجویز پر کہا ہے کہ یہ مسئلہ شامی عوام اگر خود حل کریں تو بہتر ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی برادری متعدد عالمی مسائل کو حل …

اقوام متحدہ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا کی شام میںایک خصوصی فورس کے قیام کی تجویز پر کہا ہے کہ یہ مسئلہ شامی عوام اگر خود حل کریں تو بہتر ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی برادری متعدد عالمی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہے لہذا میرا خیال ہے کہ ان مسائل کو مزید ہوا نہ دی جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہم مشرق وسطی کے مسئلہ کے حل میں ناکامیاورجزیرہ نما کوریا کے ساتھ ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں، بنیا د پرستی اور ان جیسے دیگر مسائل پر بات چیت کے لیئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔