اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکی پابندیاں اور دھمکیوں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ یکم فروری کو سپیکر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا …
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکی پابندیاں اور دھمکیوں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، وزیر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکی پابندیاں اور دھمکیوں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ یکم فروری کو سپیکر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس رکھا ہے جس پر امریکا کی پابندیاں‘ دھمکیاں زیر غور آئیں گی۔ اس کے بعد فارن آفس‘ دفاع‘ فنانس بھی ہوں گے۔ اگر چاہتے ہیں کہ سارے ہاﺅس کی کمیٹی بنائی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔







