پاکستان کی سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز نے …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال گاﺅں کندن پور چھپرار میںشہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پینتالیس سالہ پروین بی بی اور بیس سالہ عائشہ نامی دو شہری شہید اور تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔