وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے چیف سیکرٹری اورآئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ سوگوار خاندانوں …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے چیف سیکرٹری اورآئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پولیو ٹیمیں ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے بہت بڑی قومی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ ان پر عزم کارکنوں پر حملہ ہمارے مستقبل پر حملہ ہے جو اپنی قوم کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کی حکومت کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔