اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز اور غیر زمہ دارانہ بیان بھارت کی جنگجویانہ زہنیت کا عکاس ہے،بھارت کا متنازعہ رویہ اور بڑے پیمانے پر اسلحہ کے ڈھیر علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ اور تذویراتی غلط اندازوں کا باعث بن سکتے ہیں۔پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منة توڑ جوب دینے مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔امریکا کے ساتھ …
بھارت داعش کیلئے بھرتیاں اور افغان سرزمین پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز اور غیر زمہ دارانہ بیان بھارت کی جنگجویانہ زہنیت کا عکاس ہے،بھارت کا متنازعہ رویہ اور بڑے پیمانے پر اسلحہ کے ڈھیر علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ اور تذویراتی غلط اندازوں کا باعث بن سکتے ہیں۔پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منة توڑ جوب دینے مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری ہے۔بھارت داعش کیلئے بھرتیاں اور افغان سرزمین پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیون کے مختلف سوالوں کاجواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کا متنازعہ رویہ اوراسلحہ کے ڈھیر علاقائی امن و سلامتی کیلیے خطرہ اور تذویراتی لحاظ سے غلط اندازوں کا باؑعث بن سکتے ہیں۔بھارت کے جھوٹے دعوے اور بیانات ان کی مبالغہ آرائی پر مبنی صلاحیتوں اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز اور غیر زمہ دارانہ بیان قابل افسوس اور بھارت کی جنگجویانہ زہنیت کا عکاس ہے جو پہلے سے ہی کشیدہ سٹریٹجک ماحول کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تناو بڑھانے کا خواہش مند نہیں اور انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔







