اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی حفاظت کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اس حوالہ سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام بہت اہم ہے۔ وہ تلور اور ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ بارے منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی حفاظت کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اس حوالہ سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام بہت اہم ہے۔ وہ تلور اور ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ بارے منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو یہ فنڈ درست سمت میں استعمال کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں بورڈ سے منظوری کیلئے بنائے گئے مالیاتی قواعد کا جائزہ لیا گیا اور ان میں پائے جانے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی صوبہ میں ہجرت کرنے والے پرندوں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی کی جانب سے ویلیڈیشن کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں فنڈ منیجر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔







