وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان سے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ توخیر مرزوف کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ توخیر مرزوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کے بہتر انتظام سے اس …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ توخیر مرزوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کے بہتر انتظام سے اس حوالہ سے مشکلات میں کمی آ رہی ہے، مستقبل میں پاکستان کیلئے نئے اور بہتر مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک کا منصوبہ اقتصادی خوشحالی کی راہیں کھولے گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کو فائدہ ہو گا۔ آئی ایم ایف کے نمائندہ نے بتایا کہ ان کی مدت مارچ میں مکمل ہو گی اور وہ پاکستان کے حوالہ سے اچھی یادیں ساتھ لے کر جائیں گے۔