ریاض۔ 18 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں سالانہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پردو بھارتی بہنوں نے شرکت کر کے ریت کے فن پارے بنائے۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی دعوت پر 2 بھارتی بہنوں نے ریاض میں منعقدہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شرکت …
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکی دعوت پردو بھارتی بہنوں کی ریاض کیمل میلے میں شرکت

مزید خبریں
ریاض۔ 18 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں سالانہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پردو بھارتی بہنوں نے شرکت کر کے ریت کے فن پارے بنائے۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی دعوت پر 2 بھارتی بہنوں نے ریاض میں منعقدہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر بہت مسرّت ہوئی اور اب ہم مٹی اور ریت پر فن پارے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے مجسمے ماڈلز بنائے جن میں سعودی عرب کے نقشے پر ویژن 2030 ءشامل ہے۔








