وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق کی بلوچستان میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کی مذمت

وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق کی بلوچستان میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کی مذمت ، شہید ہونے والی پولیو ورکرز ماں اور بےٹی کے لواحقےن سے اظہار افسوس اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) فاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ اور پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے جمعرات …

وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق کی بلوچستان میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کی مذمت ، شہید ہونے والی پولیو ورکرز ماں اور بےٹی کے لواحقےن سے اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) فاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ اور پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے جمعرات کو بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیو مہم کے دوران 2 پولیو ورکرز کو نشانہ بنائے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والی پولیو ورکرز ماں اور بیٹی کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ہر گزرائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس واقعہ کو وزیراعظم کے علم میں لایا گیا ہے اور انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے آئی جی بلوچستان کو حکم دیا ہے۔ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بتایاکہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پہنچ چکے ہیں اور اگلے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ بھی آ جائے گی، یہ دہشت گرد انسانیت اور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتیں۔