اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران دہشت گردی اورتوانائی بحران جیسے چیلینجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،گذشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان …
وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا 10ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی سمٹ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران دہشت گردی اورتوانائی بحران جیسے چیلینجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،گذشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ،کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں،ملک کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر فلم،سپورٹس کے شعبے میں بھی انوسٹ کریں ،حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،کارپوریٹ سیکٹر "ٹارگٹڈ سوشل ریسپانسبلٹی” کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر عمل درآمد کے کے لئے کار آمد تجاویز دیں۔وہ جمعرات کو یہاں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایس ای ایچ) کے زیر اہتمام 10ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں ۔







