بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات‘ پاک۔بحرین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعرات کو بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی اور پاک۔بحرین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے جاوید ملک کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ شیخ خالد الخلیفہ نے کہا کہ بحرین …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعرات کو بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی اور پاک۔بحرین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے جاوید ملک کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ شیخ خالد الخلیفہ نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ شیخ خالد الخلیفہ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان جس میں انہوں نے پاک۔بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کی صدارت کی، کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی وزارتی سطح پر تجدید اور استحکام اس دورہ کا ایک اہم اقدام تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک۔بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن جس میں پہلی دفعہ پاک۔بحرین بزنس مواقع کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بحرین کے وزیر تجارت زید آر الزینی نے ایک بڑے حکومتی اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کی قیادت کی۔