اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی فریم ورک پر بریفنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اس موقع پر وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک، وزیر آئی ٹی انوشہ رحمن، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں ای کامرس سے متعلق نجی کاروباری …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی فریم ورک بریفنگ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی فریم ورک پر بریفنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اس موقع پر وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک، وزیر آئی ٹی انوشہ رحمن، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں ای کامرس سے متعلق نجی کاروباری شخصیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری تجارت نے وزیراعظم اور شرکاءکو مجوزہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صارف کے تحفظ، تنازعہ کے حل کے طریقہ کار، ٹیکسیشن، پے منٹ گیٹ وے،صارف کی پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پہلوﺅں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ملک میں ای کامرس کے فروغ اور سہولت کیلئے وزارت تجارت، وزارت آئی ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے ای کامرس کے فروغ کیلئے نہ صرف ملک میں اقتصادی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ بلکہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، منڈیوں تک رسائی، اقتصادی دستاویزات کی تیاری، کاروبار خصوصاً چھوٹے پیمانے پر تجارت کے فروغ کے پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔







