اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو ملکی معیشت کے اضافے کا باعث بنیں گے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے بجلی اور گیس کے مسئلے کے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو ملکی معیشت کے اضافے کا باعث بنیں گے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے بجلی اور گیس کے مسئلے کے حل کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے ہماری ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہے جبکہ گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر سمیت ہسپتالوں، ہائی ویز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کو مذید بہتر بنایا جاسکے۔







