وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرنے اور خودروزگاری کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 4 لاکھ …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرنے اور خودروزگاری کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 4 لاکھ ایک ہزار 120 نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔