اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے معروف ادیب اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ منو بھائی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہاکہ منو بھائی کی ادب ، صحافت اور سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی …
چیئرمین سینٹ کا معروف ادیب منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے معروف ادیب اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ منو بھائی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہاکہ منو بھائی کی ادب ، صحافت اور سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی نے مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کا عَلم تھامے رکھا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ پوری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے۔







