اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، عمران خان رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ساڑھے چار سال سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چار سال کے …
شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، عمران خان رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ساڑھے چار سال سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دوران پارلیمنٹ سے جو تنخواہیں لی ہیں وہ واپس کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ بارے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ۔ عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے باارے میں غلط الفاظ استعمال کئے 2018ءکے عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کردیں گے۔







