اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرنے اور خودروزگاری کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 4 لاکھ …
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرنے اور خودروزگاری کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 4 لاکھ ایک ہزار 120 نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور قرضہ حاصل کرنے والوں میں 64 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودروزگاری کے فروغ سے بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔







