مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف (کل) ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہری پور۔ 19 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے دو روز سے ہری پور میں موجود ہیں۔ اراکین …

ہری پور۔ 19 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے دو روز سے ہری پور میں موجود ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اور بابر نواز خان، سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سجھایا گیا ہے۔