ابنِ خلدون کی تحریریں کسی ناول کی طرح دلچسپ ہیں، ”ابنِ خلدون کارنر“ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ایک علامتی کردار ادا کرے گا، عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ابنِ خلدون کی تحریریں کسی ناول کی طرح دلچسپ ہیں، نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں جمہوریہ تیونس کے نامور مورخ، محقق اور جدید فکر و نظر کے حامل مصنف عبدالرحمان ابنِ خلدون کے نام پر بنایا گیا ”ابنِ خلدون کارنر“ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستی اور علمی و ثقافتی رشتوں کے حوالے سے ایک علامتی کردار ادا کرے گا۔ ابنِ خلدون کے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ابنِ خلدون کی تحریریں کسی ناول کی طرح دلچسپ ہیں، نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں جمہوریہ تیونس کے نامور مورخ، محقق اور جدید فکر و نظر کے حامل مصنف عبدالرحمان ابنِ خلدون کے نام پر بنایا گیا ”ابنِ خلدون کارنر“ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستی اور علمی و ثقافتی رشتوں کے حوالے سے ایک علامتی کردار ادا کرے گا۔ ابنِ خلدون کے افکار ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔ اس کی تحریروں میں مسائل کو باریک بینی اور جزئیات سے دیکھنے کا عمل دکھائی دیتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے این بی ایف کے کوچہ کتاب میں محرابی شکل میں بنائے گئے ”ابنِ خلدون کارنر“ کی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ اس تقریب میں تیونس کے سفیر عزت مآب عادل العربی مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے شریک ہوئے جب کہ الجیریا، ترکمانستان، کرغزستان اور ماریشس کے سفرائے کرام نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ترکی اور پُرتگال کے سینئر سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ این بی ایف میں قائم کیا گیا ”ابنِ خلدون کارنر“ دونوں ممالک میں علمی و ادبی اور ثقافتی و تہذیبی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں ایک پُل کا کردار ادا کرے گا۔