اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 1997ءسے لیکر اب تک موٹروے پولیس نےدیانتدار، پروفیشنلاور عوامی خدمت کے ادارے کے طور پر قومی سطح پراپنی ساکھ بنائی ہے۔ موٹروے پولیس کا فرض، تمام تر خطرات کے باوجود ، اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے، انسانی جان کو بچانا اور …
پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کا 18 کروڑروپے مالیت کی10۱یمبولینسیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 1997ءسے لیکر اب تک موٹروے پولیس نےدیانتدار، پروفیشنلاور عوامی خدمت کے ادارے کے طور پر قومی سطح پراپنی ساکھ بنائی ہے۔ موٹروے پولیس کا فرض، تمام تر خطرات کے باوجود ، اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے، انسانی جان کو بچانا اور ضرورت مندوں کی مدد کرناہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں امریکی حکومت کی طرف سے18 کروڑروپے (سولہ لاکھ ڈالرز ) مالیت کی10 ۱یمبولینسیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ عطیہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کی ملک میں شاہراہوں کومحفوظ بنانے کے مشن کی تکمیل میں امریکہ کی طرف سے دیرینہ اور ثمر آورکوششوں کی غمازی کرتا ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انورچوہدری، سیکرٹری مواصلات فرقان بہادرخان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر کلیم امام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔







