اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے جمعہ کو سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا، دفتر خارجہ کے ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے جمعہ کو سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال گاﺅں ہرپال میںشہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان عرفان شہیداور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) ڈاکتر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی 19دنوں کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی125 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں،جس کے نتیجے میں اب تک 4 بیگناہ افراد شہید اور20 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناونا، انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔







