اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے حوالہ سے نازیبا اور نامناسب الفاظ کے استعمال پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الفاظ کا استعمال آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جس کے تحت ہم نے حلف اٹھایا ہے، اس کا تحفظ ہر رکن کی ذمہ داری ہے، عوام ہی ملک …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے حوالہ سے نازیبا اور نامناسب الفاظ کے استعمال پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الفاظ کا استعمال آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جس کے تحت ہم نے حلف اٹھایا ہے، اس کا تحفظ ہر رکن کی ذمہ داری ہے، عوام ہی ملک کے نظام اور مقبول جماعت کے حق میں ووٹ دے کر فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں، ملک میں کونسا نظام ہو اور کس جماعت کو اقتدار کا حق ہو یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چند افراد اپنی مرضی مسلط کریں گے تو یہ عوام کے حق رائے دہی پر قدغن لگانے کے مترادف ہو گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے حوالہ سے جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں اس پر دکھ اور افسوس ہے کیونکہ ہم نے اس آئین کے تحت اس کے تحفظ کیلئے حلف اٹھایا ہے، جو جو الفاظ جس نے بھی استعمال کئے وہ افسوسناک ہیں، ہم حلف اٹھاتے بھی ہیں اور پھر اسے توڑتے بھی ہیں، جو شخص بھی اس اسمبلی میں آنا چاہتا ہے اس نے اسی آئین کے تحت حلف اٹھانا ہے، اگر ہم پارلیمنٹ اور آئین کی بے توقیری اور نازیبا الفاظ کا استعمال کریں گے تو یہ درست نہیں ہو گا۔







