اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبہ کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات رائل کالج آف فزیشنز برطانیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کی جین ڈیکر کی قیادت میں رائل کالج آف فزیشنز برطانیہ کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبہ کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات رائل کالج آف فزیشنز برطانیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو صدر جین ڈیکر کی قیادت میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں آئن بولک، پروفیسر علی جواد، پروفیسر عامر غفور خان، پروفیسر جاوید اکرم اور سٹیو کرمپ شامل تھے۔ وزارت قومی صحت خدمات اور ایوان صدر کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ رائل کالج آف فزیشنز کی شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی کاوشوں کے ذریعے ”فیوچر ہاسپیٹل پاکستان“ جیسے منصوبے مریضوں کی نگہداشت کی ایک عمدہ مثال ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم مل کر صحت عامہ کو درپیش خطرات کو دور کرنے میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں۔







