اسلام آباد ۔ 19 جنوری وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ کتب بینی کی عادت کو اپنائیں، یہ عادت عمر بھر سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان مین پاور انسٹی ٹیوٹ میں سندھ مدرسة الاسلام کے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمر بھر سیکھنے کا عمل انتہائی اہمیت …
وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے سندھ مدرسة الاسلام کے طلباءکے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ کتب بینی کی عادت کو اپنائیں، یہ عادت عمر بھر سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان مین پاور انسٹی ٹیوٹ میں سندھ مدرسة الاسلام کے طلباءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمر بھر سیکھنے کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور طلباءکو غلط درست میں فرق معلوم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدا کی جانب سے ایک عطیہ ہے کہ ہمارے ملک کی آبادی کو ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ مثبت نقطہ نظر کو اپنائیں اور محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکی کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔







