وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کےلئے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے، تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کےلئے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے، تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل بالعموم اور قانون کرایہ داری کے مسئلہ کے حوالہ سے بالخصوص آگاہ کیا اور مسائل کے حل کےلئے درخواست کی۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کےلئے قانون سازی کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے دیگر مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔