پرائم منسٹر بزنس لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو 20 ارب 52 کروڑ روپے کے قرضوں کا اجرائ

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے حکومت نے پرائم منسٹر بزنس لون سکیم کے تحت 20 ارب 52 کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 20 ہزار 499 مستحق افراد کو شفاف انداز سے قرضوں کی فراہمی کی گئی ہے جن کی عمریں 21 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔ ذرائع نے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے حکومت نے پرائم منسٹر بزنس لون سکیم کے تحت 20 ارب 52 کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 20 ہزار 499 مستحق افراد کو شفاف انداز سے قرضوں کی فراہمی کی گئی ہے جن کی عمریں 21 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چاروں صوبوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی شہریوں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان قرضوں کی فراہمی میں 50 فیصد حصہ خواتین کا رکھا گیا ہے۔