بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے ملاقات کی۔سارک سیکرٹری جنرل وویمن انٹر پرینیورز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے بھارت کے دورے پر آئے تھے۔ نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران سارک پراسیس اور ان کے اہداف و مقاصد کو فروغ …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے ملاقات کی۔سارک سیکرٹری جنرل وویمن انٹر پرینیورز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے بھارت کے دورے پر آئے تھے۔ نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران سارک پراسیس اور ان کے اہداف و مقاصد کو فروغ دینے سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ ہائی کمشنر نے سارک کو جنوبی ایشیاءمیں علاقائی تعاون کا موثر پلیٹ فارم کی حیثیت سے مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔سارک سیکرٹری جنرل آندرا پردیش کے شہر وساکا پٹنم میں 17-19جنوری تک منعقد ہونے والی خواتین انٹر پرینیورز عالمی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے بھارت کے دورے پر آئے تھے۔